انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اجلاس، اقدامات کا جائزہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لیبر پنجاب حسن اقبال نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میںراوی ٹا¶ن کے بازاروں، گھروں کی چھتوں اور قبرستانوںکا دورہ کیا اور مختلف محکموں کی جانب سے پیش کردہ رپورٹوں کو موقع پر چیک کیا۔ صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو ڈاکٹر عامر احمد نے انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ چیئرمین سمن آباد ٹا¶ن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی و صوبائی سیکرٹری سکولز محمد اسلم کمبوہ نے سمن آباد ٹا¶ن میں انسداد ڈینگی بارے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ واہگہ ٹاﺅن ڈینگی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز صوبائی سیکرٹری ماحولیات شیر عالم محسود کی زیر صدارت ٹاﺅن آفس میں ہوا۔