الخدمت فا¶نڈیشن نے 15 لاکھ کا امدادی سامان زلزلہ زدہ علاقوں میں بھیج دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فا¶نڈیشن نے 15 لاکھ روپے کی مالیت سے بلوچستان کے زلزلہ زدگان کے لئے خشک راشن، خیمے، کمبل، ادویات اور گھریلو سامان کے برتن کی دوسری کھیپ روانہ کر دی۔ وفد نے محمد حنیف کی سربراہی میں ماشکیل میں سول اتھارٹی کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ الخدمت فا¶نڈیشن کے وفد نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے بیس کیمپ قائم کر دیا۔ الخدمت فا¶نڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ امدادی اداروں اور صاحب استطاعت افراد بلوچ بھائیوں کی مدد کو آگے بڑھیں۔