اساتذہ اور طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ مسلم بوائز ہائی سکول باغبانپورہ کے طلبہ اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ریڈ کالج جی ٹی روڈ‘ گورنمنٹ کالج فار بوائز راوی روڈ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ خواجہ سعید‘ گورنمنٹ چراغ گرلز ہائی سکول بیگم پورہ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موچی گیٹ لاہور‘ گرلز ہائی سکول دہلی گیٹ‘ گورنمنٹ بوائز سکول کاہنہ کہنہ اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کاہنہ کہنہ میں دو قومی ن ظریہ پر لیکچرز دئیے۔