گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول وحدت کالونی میں انسداد ڈینگی سیمینار

لاہور (پ ر) گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول وحدت کالونی لاہور میں زیر صدارت خواجہ احمد حسان چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور مہمانان گرامی سید توصیف شاہ‘ اعجاز حفیظ رانا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب انسداد ڈینگی سیمینار منعقد ہوا جس میں طلباء کو ڈینگی سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا گیا۔ محمد ریاض مغل رئیس مدرسہ نے سکول کو ہر لحاظ سے صاف ستھرا کر کے روشن مثال قائم کی۔ محمد یوسف سعید‘ عبدالمعبود عابد اللہ ‘ ریحان رؤف‘ حافظ منصور احمد‘ خالد جاوید نے شرکت کی۔