گداگری کے خاتمے کیلئے یوتھ آرگنائزیشنز کی خدمات حاصل کی جائیں گی: ڈی سی او

لاہور (خبر نگار)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر لاہور نسیم صادق کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی ٹیمو ں نے شہر کے مختلف مقامات پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کر کے5بھکاریوں کو پکڑ لیا اور پکڑے گئے بھکاریوں کو ایدھی سنٹر بھجوا دیا۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے کہا ہے کہ گداگری کے خاتمے کے لیے یوتھ آرگنائزیشنز کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں تاکہ شہر کو گدا گری جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔ شہر سے گداگری کے خاتمے تک ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاﺅن جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 330 آوارہ کتے تلف کر دئیے۔