چیف جسٹس متروکہ وقف املاک کے 44 ملازمین کو جبری برطرف کرنے کا نوٹس لیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ ٹیکنیکل برانچ کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ میں زیر سماعت کیسز کے باوجود سیکرٹری بورڈ کی ہدایت پر ٹیکینیکل ونگ کے ایکسین نے 44 ملازمین کو جبری طور پر فارغ کر دیا۔ جس پر ملازمین نے سخت تشویش اور احتجاج کرتے ہوئے اسے توہین عدالت کے مترادف قرار دیا ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان‘ چیف جسٹس ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیکر عارضی ملازمین کو تحفظ فراہم کریں۔