پنجاب یونیورسٹی اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی بی کام نتائج میں پنجاب کالج کی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کی

لاہور (خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی کے بی کام نتائج میں پنجاب کالج کی طالبہ نور سحر نے 1164 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی کے بی کام نتائج میں بھی پنجاب کالج کی طالبہ مصباح حبیب نے پہلی پوزیشن حاصل کی طالبت نے کامیابی کو اللہ کا کرم، والدین کی دعاؤں ، اساتذہ کی کاوشوں اور اپنی محنت کا پھل قرار دیا۔