ٹانک کے ضمنی انتخابات میں جے یو آئی کی کامیابی یقینی ہے: عبدالغفور حیدری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور مرکزی ترجمان مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ ٹانک کے ضمنی الیکشن میں جے یو آئی کی کامیابی یقینی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے حکومت سر کاری ذرائع سر عام استعمال کر رہی ہے الیکشن کمشن ان باتوں کا نوٹس لے اور سر کاری وسائل کا بے دریغ استعمال کا راستہ روکے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے حکومت کو تمام تر سر کاری وسائل استعمال کے شکست کے سواء کچھ حاصل نہیں ہو گا۔