نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن اشاعت دین کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن اشاعت دین اسلام کے بانی و سرپرست علامہ منیر احمد یوسفی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ دونوں تنظیموں نے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے اور مخیر حضرات سے رابطے کر کے سامان اکٹھا کیا۔ گذشتہ روز امدادی سامان کے ٹرک علامہ منیر احمد یوسفی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حویلی لکھا بھجوائے۔ امدادی سامان میں آٹا‘ چینی‘ گھی‘ چاول و دیگر اشیائے خوردونوش موجود تھیں۔ امدادی سامان حویلی لکھا کے گردونواح کے علاقوں ہیڈ سلیمانکی‘ کیلے والی بھینی‘ سوجیکے‘ دراز کی بھینی‘ ماچھی والی بھینی‘ اکبر کی بھینی‘ محلو شیخو‘ عزت کی پنڈ اور رتیکے کے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔