مولانا محمد الیاس گھمن ایک ہفتہ کے تبلیغی دورہ پر سندھ چلے گئے

لاہور (پ ر) اتحاد اہلسنت پاکستان کے سربراہ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ایک ہفتہ کے تبلیغی‘ علمی و اصلاحی دورہ پر صوبہ سندھ کیلئے روانہ ہو گئے۔ اپنے دورہ سندھ کے دوران مختلف علماء سے ملاقاتوں‘ دینی مدارس کے دورہ جات کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں گھوٹکی‘ سکھر‘ شکار پور‘ شہداد کوٹ‘ دادو‘ خیر پور‘ نوشہرہ فیروز‘ خیرپور میرس‘ نواب شاہ‘ مٹیاری‘ حیدر آباد‘ اللہ یار‘ میر پور خاص اور سانگھڑ میں د ینی اجتماعات اور دیگر تقریبات سے خطاب کرینگے۔