مذاکرات کی آڑ میں دہشت گرد پاک فوج کو نقصان پہنچا رہے ہیں: محفوظ مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحادکونسل (سواد اعظم) پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 20 ستمبر بروز جمعہ کو یوم یک جہتی منائے گی۔ یہ بات کونسل کے چیئرمین و رکن پنجاب اسمبلی پیر سیّد محفوظ شاہ مشدی نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی، سردار محمد خان لغاری، صاحبزادہ نعیم عارف نوری، مولانا خادم حسین شرقپوری بھی موجود تھے۔