لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا، سیشن جج سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا، سیشن جج سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ میں 16سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے نوشہرہ ورکاں میں بااثر زمیندار کشمیرا کے بیٹے خلیل نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ کھیتوں میں کام کرنے والے محنت کش کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے بااثر زمیندار کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ ہائیکورٹ نے پولیس کو مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔