لاہور: پنجاب حکومت کا پرانے ائرپورٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے پرانے ائرپورٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی لاہور میں ایک اور ائرپورٹ تعمیر کرنے میں دلچسپی باعث چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرانے ائرپورٹ کونئے سرے سے تعمیر کرکے اندرون ملک پروازوں کیلئے بحال کر دیا جائے۔ ائرپورٹ کی نئے سرے سے تعمیر پر 40 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ شفٹنگ اور بحالی کا کام 2016ءتک مکمل کر لیا جائے گا۔