لاہور میں ترقیاتی کاموں کیلئے 22 ارکان اسمبلی کو 18 کروڑ روپے ملیں گے

لاہور (سید شعیب الدین سے) انتخابات کے 100 دن بعد بالآخر لاہور کے مسلم لیگی عوامی نمائندوں کو 18 کروڑ کی ترقیاتی رقم ملے گی۔ پنجاب حکومت لاہور کے صوبائی اسمبلی کے 22 حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے 180 ملین روپے جاری کررہی ہے۔ اس حوالے سے ضلعی حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے اور ضلعی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے 22 ارکان صوبائی اسمبلی سے ترقیاتی کاموں کی فہرستیں مانگ لی ہیں اور واضح کہا گیا ہے کہ وہ ان فہرستوں میں اول، دوم اور سوم ترجیحات بھی بتائیں۔ 22 ارکان اسمبلی کو 81 لاکھ کی رقم اپنے حلقوں میں گلی، محلوں کے کاموں کیلئے جاری کی جائیگی۔ ضلعی حکومت کے ذرائع کے مطابق 81 لاکھ کی ”مختصر“ رقم میں کو ئی بڑا ترقیاتی کام حلقے میں نہیں ہوسکتا البتہ گلی محلے کے کام ضرور کئے جائیں گے۔ لاہور کے نومنتخب ارکان اسمبلی کو ملنے والا یہ پہلا ترقیاتی فنڈ ہے جو تحریک انصاف کے 3 ارکان اسمبلی کو نہیںملے گا۔