قرآن مسلمانوں کی فکری اور سنت رسولؐ عملی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے: راضیہ نوید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ راضیہ نوید نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت اور تعلیم و تربیت انبیاء کا مشن ہے ، انبیاء ؑ کا مشن انسانیت کیلئے رحمت ہے۔ قرآن مسلمانوں کی فکری اور سنت مصطفٰیؐ عملی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کو سیدھی راہ نصیب ہوتی ہے اور اعمال صالح اپنانے والوں کو اللہ تعالیٰ مغفرت سے نواز دیتے ہیں۔ اسلام کے بنیادی تصورات کو مسخ کرنے والوں کا محاسبہ تعلیم اور دلائل سے کرنا چاہئے۔