فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی پر نیپرا ایکٹ کے ذریعے ترمیم کو چیلنج کرنے کی درخواست اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے 4 اکتوبر کا نوٹس جاری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی کرنے پر نیپرا ایکٹ کے سیکشن 31 (4)کے ذریعے ترمیم کرنے کے اقدام کو چیلنج کرنے کی آئینی درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کومعاونت کےلئے 4 اکتوبر کےلئے نوٹس جاری کردیا۔