فوجی افسروں کو شہید کرنیوالے ملک کے غدار اور باغی ہیں: حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فوجی افسروں کو شہید کرنے والے پاکستان کے غدار اور باغی ہیں۔ دہشت گردوں نے مذاکرات سے پہلے ہی فوجی افسروں پر حملہ کر کے مذاکرات کی میز الٹا دی ہے، آرمی چیف کا طاقت کے زور پر دہشت گردوں کی شرائط قبول نہ کرنے کا بیان جرا¿ت مندانہ اور قوم کی آواز ہے۔ ۔ دریں اثناءسنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں معروف روحانی شخصیت اور شرقپور شریف کے سجادہ نشیں پیر میاں جمیل احمد شرقپوری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کی۔ پیر محمد اطہرالقادری نے کہا کہ پیر میاں جمیل احمد شرقپوری کی دینی اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔