غیر سنجیدہ اور فاشسٹ تنظیموں نے کراچی کا امن تباہ کر رکھا ہے:وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) رکن پنجاب اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ عمران فاروق کوقتل کرنے والے ان کی نئی پارٹی بنانے سے خائف تھے، سکاٹ لینڈ ہارڈ کی تحقیقات کابنیادی نکتہ سیاسی جماعت بنانے تک محدود کرنا متحدہ کی صفحوں میں کھلبلی مچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر سنجیدہ اور فاشسٹ تنظیموں نے25برس سے کراچی کا امن تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں برس کے گزشتہ6ماہ میںکراچی میں2500سے زائد افراد کو قتل کیا جاچکا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ٹارگٹڈآپریشن کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت متنازعہ بنایا جارہا ہے۔