عوام دہشت گردی کے خلاف افواج کے ساتھ کھڑے ہیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فاروق‘ بریگیڈئر صفدر اعوان و دیگر

لاہور (پ ر) میجر جنرل ثناء اللہ خاں نیازی‘ کرنل توصیف لانس نائیک عرفان اور دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل فاروق (ر) بریگیڈئر صفدر حسین اعوان‘ لیفٹیننٹ کرنل (ر) چودھری محمد اسلم گروپ کیپٹن ڈاکٹر منظور حسین سیکرٹری انفارمیشن مبارک احمد اعوان‘ بریگیڈئر نجم الثاقب نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی افواج جنگ کی مکمل صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے۔ ہم اس مشکل گھڑی میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔