عوام دوست پالیسیوں کی بدولت میاں براداران کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے: نصر اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن)  یو سی 117 کے صدر میاں نصر اقبال  نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے انتقامی سیاست کی بجائے افہام وتفہیم کو فروغ دیا ہے کیونکہ ہمارا ملک اس وقت مزیدمحاذ آرائی کا متحمل نہیںہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران عوامی خدمت کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اوراپنے اقتدار کو مخالفین کو دبانے کی بجائے ملک وقوم کی خوشحالی و ترقی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی محب وطن اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت اس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔