شہباز شریف گڈ گورننس میں سب سے آگے ہیں: راجہ شاہجہان

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پی پی 138 کے سیکرٹری اطلاعات راجہ شاہجہاں نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی حکومت کو تمام سروے چاروں صوبوں میں اول قرار دے رہے ہیں جو میاں شہباز شریف کی گڈ گورنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ گذشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف صرف پنجاب نہیں بلکہ انہیں بلوچستان‘ سندھ اور خیبر پی کے میں بھی غیر معمولی مقبولیت حاصل ہے۔