شدت پسند ملک کو بہت نقصان پہنچا رہے ہیں: ثمینہ گھرکی

شدت پسند ملک کو بہت نقصان  پہنچا رہے ہیں: ثمینہ گھرکی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ٹھوس خارجہ و داخلہ پالیسیوں کی وجہ سے موجودہ حکومت بھی اسی پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند ملک کو بہت نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ملک کے وسیع تر مفاد میں غیر مقبول اور مشکل فیصلے کئے لیکن آج ان فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔