سروں پر کفن باندھ کر ختم نبوتؐ کا دفاع کرینگے: مولانا اعظم نعیمی

سروں پر کفن باندھ کر ختم نبوتؐ کا  دفاع کرینگے: مولانا اعظم نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ختم نبوت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ امت مسلمہ کی غیور عوام اپنے سروں پر کفن باندھ کر ختم نبوت کے دفاع کے لئے میدان عمل میں نکلنے کے لئے تیار ہیں حکومت قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کو کنڑول کرے تاکہ ملک میں امن قائم ہو جب تک قادیانیوں کو قانون کے شکنجہ میں نہیں لایا جائے گا اس وقت تک قادیانی اپنی مشکوک سرگرمیاں جاری رکھیں گے یہ بات محافظان ختم نبوت پاکستان کے امیر مولانا محمد اعظم نعیمی نے گلبر گ میں ختم نبوت کانفرنس سے کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹونے قادیانیوں کو پارلیمنٹ نے غیر مسلم قرار دلواکر امت مسلمہ پر احسان عظیم کیا۔