خصوصی پروازوں کے ذریعے ساڑھے 19 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

لاہور (خبر نگار) پی آئی اے نے حج آپریشن کے پہلے نو دنوں میں47 براہ راست خصوصی حج پروازوں کے ذریعے19 ہزار500 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا ہے۔ حج آپریشن کے نویں روز منگل کو کراچی سے502، پشاور سے 329، پشاور سے دوسری پرواز کے ذریعے327 ، ملتان سے 503 اور کوئٹہ سے 329 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔ آج بدھ 18ستمبر کو4 خصوصی حج پروازیں چلائی جائیں گی جن میں کراچی، پشاور، ملتان اور کوئٹہ سے ایک ایک پرواز روانہ ہو گی۔