حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے: رہنما پیپلزپارٹی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان، جنرل سیکرٹری رانا اشعر نثار، نائب صدر فضل الرحمن بٹ، زاہد علی شاہ اورمیاں اصغر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی 100دن کی بدترین کارکردگی سے پٹرول98 روپے سے بڑھ کر 110روپے ، سی این جی 74 روپے سے بڑھ کر 84روپے تک پہنچ گئی۔ بجلی کے نرخوں میں 5روپے سے 12روپے تک اضافہ اور ڈالر 98روپے سے بڑھ کر 105روپے کا ہو گیا۔ لوڈشیڈنگ نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس میں کمی نہیں ہوئی۔