حکومت ملک کو دہشت گردی سے ہر صورت پاک کرنا چاہتی ہے: ملک احسان گنجیال

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین امن کمیٹی ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ دہشت گردی کو ختم کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جائیگا حکومت ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنا کر عوامی مسائل کو حل کریگی موجودہ حکومت عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف دیگی ان خیالات کا اظہار گرین ٹاؤن یونین کونسل 140 لاہور میں مقامی این جی او کے حلف برادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔