جمعیت اہلحدیث بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی: خالد شہزاد فاروقی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلِ حدیث پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم خیال دینی و سیاسی‘‘ جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک و قوم کی تقدیر سنواریں گے۔ لوگوں کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے مقامی حکومتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔