تمام محکمے ڈینگی وائرس کی روک تھام کےلئے کوششیں مزید تیز کریں : چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اسلم نے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لئے اپنی کاوشوں کو مزید تیز کریں کیونکہ ستمبر اور اکتوبر کے مہینے ڈینگی لاروا کی افزائش کے لئے موافق ہیں۔ خالی پلاٹوں اور گرا¶نڈز سے بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور جن جگہوں سے پانی نکالنا ممکن نہیں وہاں پر کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے ۔یہ ہدایات انہوں نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لئے مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔