بجلی کی بندش کیخلاف فیروز پور روڈ پر احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی کے رہائشی سینکڑوں افراد نے بجلی کی بندش کے خلاف مین فیروز پورروڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراﺅ کیا اور متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دئےے جبکہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس سے علاقہ مےدان جنگ بن گےا۔ احتجاج کے دوران مین فیروز پور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نشتر کالونی کے علاقہ میں گزشتہ پانچ روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے پر علاقہ میں بجلی بند ہے ۔جس پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز مین فیروز پور روڈ بلاک کرکے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے لیسکو حکام کے خلاف نعرے بازی اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹرانسفارمر لگایا اور بجلی بحال کی جائے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراﺅ کیا اور ڈنڈے و پتھر مار کر متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دئےے۔ پولیس نے مظاہرین مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ بعدازاں پولےس افسران نے مظاہرےن کو بجلی کا ٹرانسفارمر لگوانے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔ ننکانہ صاحب سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ننکانہ صاحب اور گرد و نواح میں بجلی کے بعد مسلسل چار، چار گھنٹے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور وہ سراپا احتجاج بن گئے۔ بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے بعد اب گیس کی غیر اعلانیہ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے جس کے باعث گھروں میں خواتین کو کھانے بنانے اور بچوں کو سکول ٹائم پر ناشتہ دینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔