ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام صفائی و ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد

لاہور (خبر نگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِ اہتمام چائنہ سکیم میں صفائی و ڈینگی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں شالیمار ٹائون سکول کے سپیشل بچوں نے خصوصی طور پر حصہ لیا۔ ڈینگی مہم کے تحت علاقہ میں صفائی و آگاہی کیمپ لگایا گیا اور واک کی گئی۔ واک کی قیادت مقامی ممبر صوبائی اسمبلی چودھری شہباز نے کی۔ واک کے شرکا میں منیجر آپریشن آصف اقبال، اسسٹنٹ کمشنر شالامار ٹائون، ٹی ایم او ملک طارق محمود‘ ڈپٹی منیجر شفقت رسول، اسسٹنٹ منیجرز مہدی شاہ، اسد احمد، عمیرخان، سونیا گل اور عمیر رانا شامل تھے۔