ہائیکورٹ: پنجابی زبان کو پرائمری نصاب کا حصہ بنانے کیلئے وفاق، پنجاب حکومت کو نوٹس
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجابی زبان کو پرائمری نصاب کا حصہ بنانے اور پنجابی زبان کے فروغ کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کی۔پنجابی پرچار سوسائٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں بسنے والوں کی مادری زبان پنجابی کو پرائمری نصاب کا حصہ نہ بنانا آئین پاکستان کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب کے علاوہ سندھ اور دیگر صوبوں میں مقامی زبان کو پرائمری تعلیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔