گیس چوروں کیخلاف آپریشن کلین اپ

لاہور (سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن لاہور کی چھاپہ مار ٹیم نے ہانڈو روڈ پر آپریشن کلین اپ کر کے بلال ٹاون اور غنی ٹاون میں سینکڑوں گھروں کو چوری کی گیس فراہم کرنیوالا 200میٹر طویل پی وی سی پائپ، مناواں میں 500گھروں کو فراہم کرنیوالا نیٹ ورک کا 2000فٹ پی وی سی پائپ بھی اتار لیا جبکہ رائے ونڈ روڈ پر کچی کوٹھی کے قریب ایک ڈائنگ فیکٹری میں استعمال ہونے والے ایک کمرشل اور ایک گھریلو میٹر کو اتار لیا۔