رنگ روڈ اور قریبی آبادیوں میں بھینسوں نے زندگی اجیرن بنا دی

لاہور(سٹاف رپورٹر)رنگ روڈ اور قریبی آبادیوں میں بھینسوں نے زندگی اجیرن بنا دی رنگ روڈ واہگہ ٹاون کی آبادی اسلام پارک داروغہ والا میں گوالوں اور بھینسوں کی بھرمار‘ مچھر اور بدبو کے باعث اہل علاقہ شدید پریشانی سے دوچار ہو چکے ہیں ۔اسلام پارک کے مکینوں محمد شریف، جاوید اور دیگر نے ٹاون میونسپل آفیسر واہگہ ٹاون اور ڈی سی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھینسوں کے رنگ روڈ اور قریبی آبادیوں میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔