خبریں ایک نظر میں

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی آمنہ الفت نے چودھری شجاعت حسین، سید یوسف رضا گیلانی اور چودھری پرویز الٰہی کے نام خط میں لکھا ہے پنجاب حکومت کی جعلی سکیموں میں کرپشن کا آڈٹ کرایا جائے۔
لاہور (خبر نگار)مسلم لیگ (ن) کو ایسا چیئرمین نیب چاہئے جو انکے کرپشن کے کیس ختم کر دے: سید آصف ہاشمی، نوید چودھری، حاجی اسحاق اور اشرف سوہنا کی نوائے وقت سے گفتگو۔
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے حکام نے چیف آپریٹنگ آفیسر عبدالجبار علی کو ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک کا بھی اضافی چارج دیدیا ہے۔ وزارت ریلوے میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد سلیم کو ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک تعینات کیا گیا ہے۔ ٭ عیدالاضحیٰ پر شہر کو آلائشوں سے پاک رکھنے کیلئے تمام ٹاﺅنز میں دو لاکھ بڑے شاپر بیگ شہریوں کو مفت فراہم کئے جائیں گے۔٭ انسداد ڈینگی کے معیار پر پورا اترنے والی ٹائر شاپس کو ہر ماہ چیکنگ کے بعد کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا احتجاجی مظاہروں کا اعلان پنجاب کے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ٭ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب اور پنجاب سوشل سروسز بورڈ کے ریٹائر ہونے والے افسران کے اعزاز میں ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار)حاجیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث وادی منیٰ کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ٭وال سٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک سرمایہ دارانہ نظام سے اظہار نفرت ہے: حافظ عاکف سعید٭مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث تعلیم یافتہ نوجوان جرائم کی طرف مائل ہورہے ہیں: ڈاکٹر وسیم اختر٭جمعیت اہل حدیث نے تحریک انصاف کے زیر اہتمام 30اکتوبر مینارِ پاکستان کے جلسے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں
٭ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت جامعہ نعیمیہ کی شاخ جامعہ ام اشرف جمال میں ”گائے اور اونٹ“ کی اجتماعی قربانی کے سلسلہ میں اجلاس۔ ٭ حکمران لسانی اور دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھوں بار بار بلیک میل ہو رہے ہیں۔ صدر جے یو پی ڈاکٹر محمد زبیر۔٭ سرمایہ دارانہ نظام بھی ناکام ہو گیا، حکمران اسلامی نظام کو نافذ کریں۔ سید عطاءالمہیمن۔
لاہور (اپنے نمائندے سے) پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے واوچروں میں سکیورٹی فیچرز متعارف کروا دیئے۔
لاہور (پ ر) ذاکر اہلبیت علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ قرآن اہلبیت کا قصیدہ ہے۔٭ نپون پینٹ نے ایشیا بحرالکاہل کمپنی کا سالانہ ایوارڈ جیت لیا۔