بینرز ، فلیکسز لگانے میں پی ٹی آئی تمام جماعتوں پر باز ی لے گئی
لاہور( این این آئی)اپوزیشن جماعتوں کے مال روڈ پر احتجاجی جلسے کے تناظر میں مال روڈ ، جیل روڈ ،فیروز پور، ڈیوس روڈ سمیت دیگر شاہراہوں اور علاقوں میں بڑی تعداد میں بینرز اور فلیکسز لگائے گئے ۔ سروے کے مطابق تمام جماعتوں میں پی ٹی آئی بینرز اور فلیکسز لگانے میں بازی لے گئی اور مختلف رہنمائوں کی جانب سے قیادت اور اپنی تصاویر اور نعروں پر مبنی ہزاروں کی تعداد میں فلیکسز اور بینرز آویزاںکئے گئے ۔ دوسری طرف عوامی تحریک ،پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ق) کی جانب سے بھی مختلف مقامات پر فلیکسز ،بینرز اور پارٹی پرچم لگائے گئے تاہم یہ تعداد پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے بینرز ، فلیکسز کے مقابلے میں کہیں کم تھی ۔