اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے قبل سفید کپڑوں میں ملبوس مسلح سکیورٹی گارڈ سٹیج تک پہنچ گیا
لاہور (آن لائن) سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور سانحہ قصور کے خلاف فیصل چوک مال روڈ پر ہونیوالے متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے قبل سفید کپڑوں میں ملبوس مسلح سکیورٹی گارڈ سٹیج تک پہنچ گیا۔ جسے بعد ازاں پولیس حکام نے پنڈال سے باہر نکالا۔جلسے کے شرکاءنے سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا پولیس کی سخت چیکنگ کے باوجود مسلح گارڈ سٹیج تک کیسے پہنچا۔