پیپلزپارٹی اور سنی تحریک کا دہشت گردی کے خلاف مو¿قف ایک ہے: منظور وٹو

پیپلزپارٹی اور سنی تحریک کا دہشت گردی کے خلاف مو¿قف ایک ہے: منظور وٹو

لاہور(خبر نگار)پےپلز پارٹی پنجاب کے صدر مےاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ سنی تحرےک اور پےپلز پارٹی کا دہشتگردی کے خلاف اےک ہی موقف ہے۔ دونوں جماعتےں پاک فوج کے پےچھے سےسہ پلائی ہوئی دےوار کی طرح کھڑی ہےں تا کہ دہشتگردوں کو انکے نظرےات کو بندوق کی نالی کے زور پر مسلط کرنے کے انکے عزائم کو خاک مےں ملا دےا جائے۔ وہ پیپلز پارٹی پنجاب سےکرےٹرےٹ مےں سنی تحرےک کے اےک وفد سے باتےں کررہے تھے۔سنی تحریک کے وفد مےں بلال قادری، مرکزی امےر، علامہ ناصر قادری، صوبائی امےر، رانا کاشف اور ےسےن قادری شامل تھے۔ علاوہ ازیں پےپلز پارٹی پنجاب کے صدر مےاں منظور احمد وٹو گذشتہ روزپےپلز پارٹی لاہور کے ضلعی صدر آصف ناگرہ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے انکے والد کے انتقال پر ان سے تعزےت کی اور انکے بلندی درجات کے لےے دعا کی۔ انکے ہمراہ حاجی عزےزالرحمن چن، رانا گل ناصر، اشرف بھٹی، راجہ عامر خان، علامہ ےوسف اعوان، مےاں عبد الوحےد اور عابد صدےقی بھی تھے۔