پٹرول، گیس، بجلی، پانی کی بندش نے شہریوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا: ثمینہ گھرکی

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کے فوری مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے کیونکہ اس وقت عوام حکومت کے فوری اقدامات کے منتظر ہیں حکومت کو عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہو گا اور ان کے روز مرہ کے استعمال کی اشیاءجن میں پٹرول‘ بجلی‘ گیس اور پانی جیسی بنیادی سہولتیں شامل ہیں وہ عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر ہی بغیر کسی پریشانی اور بغیر کسی قطار کے ملنی چاہئے۔ حکومتی پالیسوں کی وجہ سے ملک کا سفید پوش طبقہ پہلے ہی بری طرح سے پریشان ہے اور اس صورت حال میں پٹرول ، گیس، بجلی اور پانی کی بندشوں نے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔