نوائے وقت کے سب ایڈیٹر خاور سندھو موٹرسائیکل حادثے میں زخمی، دعائے صحت کی اپیل

لاہور (پ ر) نامعلوم موٹرسائیکل سوار ”نوائے وقت“ کے سب ایڈیٹر خاور سندھو کو ٹکر مار کر فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہفتے کی دوپہر خاور سندھو موٹرسائیکل پر آفس آ رہے تھے۔ کوٹ لکھپت پھاٹک پل پر پیچھے سے آنے والے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ٹکر مار کر فرار ہو گیا جسکے نتیجہ میں خاور سندھو کو سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ قارئین سے دعائے صحت کی اپیل ہے۔