قادیانی عبادتگاہوں پر حملوں کے ایک مجرم کو 7 بار سزائے موت دوسرے کو عمر قید

قادیانی عبادتگاہوں پر حملوں کے ایک مجرم کو 7 بار سزائے موت دوسرے کو عمر قید

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ نیٹ نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ماڈل ٹاﺅن میں قادیانیوں کی عبادتگاہ پر حملے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پرکالعدم تحریک طالبان کے امیرمعاویہ عرف معاذ کو مجموعی طور پر سات بار،دو بار عمر قید جبکہ عبداللہ کو نو بار عمر قید، دونوں مجرموں کو 33، 33 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ دونوں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں مقدمہ درج تھا۔ استغاثہ کے مطابق امیر معاویہ عرف معاذ اور عبداللہ نے ساتھیوں کے ہمراہ 28 مئی 2010ءکو ماڈل ٹاﺅن اور گڑھی شاہو میں قادیانیوں کی عبادتگاہوں پر حملے کئے جن میں87 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے 3حملہ آوروں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا تھا جبکہ امیر معاویہ عرف معاذ اور عبداللہ کو زندہ گرفتار کیا تاہم امیر معاویہ خود کش دھاکہ کرنے کی کوشش میں شدید زخمی ہو گیا تھا، وہ کچھ عرصہ جناح ہسپتال میں زیر علاج رہا، اس دوران اسے چھڑانے کیلئے دہشت گردوں نے ہسپتال پر حملہ کیا جو ناکام بنا دیا گیا تھا۔
مجرم/ سزائے موت