دو روز گیس دینے پر تحفظات پنجاب بھر میں سٹیشنز کھولنے کی اجازت دی جائے: صدر سی این جی ایسوسی ایشن

لاہور (نیوز رپورٹر) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے لاہور میں دو روز کیلئے سی این جی سٹیشن چلانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران سے سارا پنجاب متاثر ہوا ہے اسلئے صوبہ بھر میں سی این جی سٹیشن کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ریلیف صرف لاہور نہیں بلکہ صوبہ کے ہر رہنے والے کا حق ہے۔ ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے سی این جی سٹیشن نومبر سے بند پڑے ہیں۔ گیس کمپنی نے میٹر اتار لئے ہیں جبکہ مالکان نے سٹاف کو فارغ کر دیا ہے۔