انتہا پسندی کی جانب لوگوں کا میلان روکنے کیلئے دانشوروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل

لاہور(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے نا مساعد حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے معاشرے کو قوت برداشت کے حوالے سے مضبوط تر بنانے اور انتہاپسندی کے ذہنی میلان کا سد باب کرنے کے لئے دانشورو ں پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو دہشت گردوں کے خلاف لوگوں کے ذہنوں میںواضح تبدیلی لانے کی حکمت عملی وضع کرے گی۔ گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں کی صدارت میںایک اجلاس کے دوران پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نظام الدین کی سربراہی میں یہ خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں یو ای ٹی لاہور کے سابق وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد اکرم خاں،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر، ڈاکٹراعجاز منیر چودھری ، سید طاہر رضا ہمدانی، ڈاکٹرمحمد رمضان ،سپورٹس ،قانون اور محکمہ سکولز ایجوکیشن کے نمائندوں کے علاوہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہورسینٹر برائے سوشیو سائیکالوجیکل ٹراما کے نمائندوں کو خصوصی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے وزیر تعلیم رانا مشہود احمدخاں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سکولوں ،کالجوںاور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کی شخصیت میں اعتماد لانے کے لئے ہر تعلیمی ادارے میں سیاست سے بالا تر ہو کر سٹوڈنٹ سوسائٹیز کی حوصلہ افزائی کی جائے۔