لاہور میں سانحہ پشاور کے شہدا کی یادگار قائم، لوگوں نے پھول چڑھائے
لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور کے شہریوں نے فیصل چوک پر اسمبلی ہال چوک میں سانحہ پشاور کے شہداءکی یادگار قائم کر دی اور اس پر پھول چڑھائے سوشل سکیورٹی بورڈ کی ممبر اور ویمن ورکرز آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر آئمہ محمود کی قیادت میں خواتین نے پھول چڑھائے جبکہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد کی قیادت میں طلباءنے پھول چڑھائے اور شہداءکیلئے اجتماعی دعا کروائی۔ مسلم لیگ فنکشنل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عزیز ظفر آزاد نے بھی پھول چڑھائے۔ مسلم لیگی خواتین کارکنوں نے سینئر کارکن راحت اختر کی قیادت میں شہداءکی یادگار پر پھول چڑھائے۔ مسلم لیگ (ن) ورکرز آرگنائزیشن کے صدر خواجہ محمود احمد اور آرگنائزنگ سیکرٹری طیبہ فاروق کی قیادت میں ایک وفد نے بھی یادگار پر پھول چڑھائے۔
یادگار