لاہور چڑیا گھر میں ہرن کے بچے کی پیدائش، تعداد 37 ہو گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور چڑیا گھر میں لوگ ڈیئر کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد چڑیا گھر میں لوگ ڈیئر کی تعداد 37 ہو گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ لاہور چڑیا گھر میں پہلے 10 نر اور 26 مادہ لوگ ڈیئر تھے لیکن اب ننھے بچے کی پیدائش کے بعد ان کی تعداد 37 ہو گئی ہے جبکہ بچوں کی بڑی تعداد نے لوگ ڈیئر کے بچے کو دیکھنے کے لئے چڑیا گھر کا رخ کیا ہے۔