شیخ رشید ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کی عدالت میں پیش، لال حویلی سے متصل جائیداد کا باقاعدہ کرایہ دار بنانے کی درخواست
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گزشتہ روز متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر کی عدالت میں بذات خود پیش ہوگئے اور درخواست کی کہ لال حویلی سے متصل ٹرسٹ کی جو جائیداد انکے غیرقانونی قبضے میں ہے اس پر انہیں باقاعدہ کراےہ دار بنایا جائے۔ یاد رہے شیخ رشید نے ایک طویل عرصے سے لال حویلی کے ساتھ جڑے پانچ مرلے کے ہال اور اسکے قریب رقبے کے چھ کمروں پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس سارے عرصے میں انہوں نے ٹرسٹ بورڈ کو کوئی کراےہ بھی ادا نہ کیا۔ ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے بار بار طلبی کا نوٹس بھیجنے کے باوجود شیخ رشید احمد نہیں آئے تھے جبکہ گزشتہ حاضر ہوئے اور اپنے دلائل بھی دئیے اور مزید مہللت کی استدعا کی۔
شیخ رشید پیش