پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کا شکار ہے: پرویز ملک
لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹس بورڈ کے الیکشن میں یقنی شکست سامنے دیکھ کر تحریک انصاف والے بوکھلاگئے ہیں اور الزام تراشیوں پر اتر ائے ہیں، 25اپریل کو تحریک انصاف کو پتہ چل جائے گا ۔ اس موقع پر اس کے علاوہ امیدوار چوہدری سجاد احمدم، چوہدری شہباز ایم پی اے، میاں نصیر ایم پی اے، مسلم لیگ ن پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری نسیم ارشد وڑائچ، نوشیرواں عادل ایڈووکیٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا، چوہدری سجاد احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن خدمت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرے گی، چوہدری شہباز احمد ایم پی اے نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی بے داغ قیات پر عوام جان چھڑکتے ہیں۔