پی پی 148: مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ختررسول کو ملنے پر لوگ حیران کمبوہ برادری کا جشن

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن نے پی پی 148 سمن آباد میں چودھری اختر رسول کو پارٹی ٹکٹ دے کر لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ چودھری اختر رسول نے 1985ئ، 1988، 1990ئ، 1993ءاور 1997ء میں اس حلقہ سے الیکشن لڑا اور کامیاب رہے۔ انہیں سپریم کورٹ حملہ کیس میں سزا یافتہ ہونے کی بنا پر الیکشن سے 10 برس کے لئے نااہل کر دیا گیا تھا۔ اختر رسول کو ٹکٹ ملنے پر اچھرہ، سمن آباد میں کمبوہ برادری کے ہزاروں افراد نے جشن منایا۔