پیپلز پارٹی نے امریکی مخالفت کے باوجود ایران سے گیس معاہدہ کیا:منیر احمد خاں

لاہور (خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے انچارج پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا منیر احمد خان نے کہا ہے عمران خان کو پیپلز پارٹی پر امریکہ کی غلامی کا الزام لگانے سے پہلے اپنے ماضی پرنظر دوڑانی چاہئے۔ امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاک ایران گیس معاہدہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ہی توقع کی جا سکتی ہے، کوئی مائی کا لال انٹرنیشنل دباﺅ برداشت کر کے اتنے بڑے معاہدے نہیں کر سکتا تھا۔ چین کے ساتھ گوادر کے کنٹریکٹ سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔مغربی تہذیب کے دلدادہ عمران خان کے بہت قصے زبان زد عام ہیں۔