پیر تک بجلی، گیس کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو مزدوروں کے ساتھ سڑکوں پر ہونگے:اپٹما

لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو مالکان لاکھوں مزدوروں کے ہمراہ احتجاجاً سڑکوں پر ہونگے، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ صنعتوں کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو مالکان لاکھوں مزدوروں کے ہمراہ احتجاجاً سڑکوں پر ہونگے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اپٹما احسن بشیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پچپن فیصد صنعتیں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث بند ہو رہی ہیں، سازش کے تحت پنجاب کی صنعتوں کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے جسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ احسن بشیر کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو صرف تین دن گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ انتہا کو پہنچ چکی ہے۔۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگرآنے والے پیر تک بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو صنعتکار لاکھوں مزدوروں کے ساتھ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہونگے۔ چیئرمین اپٹما کا کہنا تھا کہ عدالت سے حکم امتناعی بھی حاصل کر چکے ہیں اب صرف اخلاقی طور پر تعاون کیا جا رہا ہے، مطالبات نہ مانے گئے تو زبردستی اپنی فیکٹریاں چلائیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اپٹما احسن بشیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 55 فیصد صنعتیں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث بند ہو رہی ہیں` سازش کے تحت پنجاب کی صنعتوں کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے جسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ احسن بشیر کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو صرف تین دن گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ انتہا کو پہنچ چکی ہے` اتنی لوڈ شیڈنگ تو گزشتہ پانچ سال میں نہیں ہوئی ہے۔ چیئرمین اپٹما کا کہنا تھا کہ عدالت سے حکم امتناعی بھی حاصل کر چکے ہیں اب صرف اخلاقی طور پر تعاون کیا جا رہا ہے مطالبات نہ مانے گئے تو زبردستی اپنی فیکٹریاں چلائیں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق لاہور اور ملتان ریجن میں سی این جی اور صنعتوں کو گیس فراہمی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، دونوں سیکٹرز کو گیس اب جمعرات کے بجائے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ملے گی۔ نیشن رپورٹ کے مطابق اپٹما نے گیس اور بجلی کے حوالے سے نیا شیڈول ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ چیئرمین اپٹما نے کہا ہے کہ اگر ٹیکسٹائل کی صنعت کو بند کرانے کی کوشش کی گئی تو اس حوالے سے ایف آئی آر درج کرائیں گے۔