آجاسم شریف، وسیم قادر، نوید انجم، اللہ رکھا، حافظ نعمان سعید الٰہی، عبدالغفور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے محروم رہے

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے لاہور سے جن سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو پارٹی ٹکٹ سے محروم ہونا پڑا ان میں این اے 121سے سابق رکن اسمبلی میاں مرغوب احمد، این اے 126 سے عمر سہیل ضیا بٹ، این اے 127 سے نصیر بھٹہ، پی پی 140 سے آجاسم شریف، پی پی 144 سے وسیم قادر، پی پی 145سے میاں نوید انجم، پی پی 146 سے حاجی اللہ رکھا، پی پی 148سے حافظ نعمان، پی پی 151سے اعجاز احمد خان، پی پی 152سے ڈاکٹر سعید الٰہی اور پی پی 161سے چودھری عبدالغفور کو ٹکٹوں سے محروم ہونا پڑا۔